اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ کیلئے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز

12 Aug 2023
12 Aug 2023

(لاہور نیوز) ایشیا کپ کے لیے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا۔

ابتدائی طورپر صرف پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹ دسیتاب ہیں، پاکستان میں ایشیا کپ کے 4 میچز کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان سٹیڈیم میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے، بک می ڈاٹ پی کے پر آن لائن ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کردیئے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کےمطابق مہنگا ترین ٹکٹ 10 ہزار روپے کا رکھا گیا ہے، اس کے ساتھ 8 ہزار پانچ سو، 7 ہزار، 6 ہزار، 5 ہزار، 4 ہزار، ڈھائی ہزار اور 1500 روپے میں بھی ٹکٹس کی بکنگ کرائی جاسکتی ہے، ٹکٹ 14 اگست کو بھی عوام کو دستیاب ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے