اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میرے بچوں کو کوئی کچھ کہے تو دل سے آہ نکلتی ہے: ندا یاسر

11 Aug 2023
11 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں ندا یاسر نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر یاسر نواز نے ملکر فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تصاویر کو سوشل میڈیا میں نہیں آنے دیں گے۔

ندا کا کہنا تھا کہ چھوٹے چھوٹے یوٹیوبر اور یوٹیوب چینلز ان کے بچوں کی تصاویر کو شیئر کرتے ہیں اور ساتھ طرح طرح کی سچ جھوٹ پر مبنی باتیں کی جاتیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ چھوٹے چھوٹے چینلز کو نہ پکڑ سکتی ہیں ہاں لیکن ان کے دل سےآہ ضرور نکلتی ہے جب کوئی ان کے بچوں کے بارے میں کوئی غلط بات شیئر کرتا ہے۔

ندا یاسر نے کہا کہ بچوں کو میڈیا پر آنے پر کوئی پابندی نہیں، اگر بچے شوبز میں آنے کی خواہش کریں گے تو وہ اپنی پڑھائی مکمل کر کے اس انڈسٹری کا حصہ بن سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے