اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج

11 Aug 2023
11 Aug 2023

(ویب ڈیسک) اداکارہ صرحا اصغر نے عاصم نامی شخص پر دعویٰ دائر کیا ہے کہ اس نے اداکارہ کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ یکم اگست کو پیش آیا جب اداکارہ کسی گھریلو کام سے مارکیٹ گئی تھیں۔

واقعہ کی ایف آئی آر اداکارہ کے شوہر عمر مرتضیٰ کی مدعیت میں شاہ فیصل تھانے میں درج کرادی گئی ہے۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں اداکارہ نے کہا کہ بازار سے واپس آتے ہوئے ایک آوارہ شخص ان کے پیچھے لگ گیا اور آوازیں کسنے لگا، عاصم نامی شخص نے ان کا گھر تک پیچھا کیا اور دروازے تک آ گیا۔

 اداکارہ کے مطابق ملزم نے ان  کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی جس سے ان کے کپڑے بھی پھٹ گئے، تاہم انہوں نے گھر کی گھنٹی بجا کر شوہر کو بلایا ۔

 اداکارہ کے بیان کے مطابق ان کے شوہرعمرمرتضیٰ اور ملزم عاصم کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد اداکارہ اور ان کے شوہر اہل محلہ کی مدد سے ملزم کو پکڑ کر تھانے لے آئے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے