اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ انمول بلوچ کی ڈراموں کے بعد فلم انڈسٹری میں انٹری دینے کی تیاری

08 Aug 2023
08 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی جانی پہچانی و خوبرو اداکارہ انمول بلوچ نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاری کر لی۔

ایک انٹرویو میں فلم انڈسٹری جوائن کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انمول بلوچ نے کہا کہ پہلے  اس سلسلے میں میں کچھ تذبذب کا شکار تھی، لیکن اب ذہنی طور پر فلم کے لیے تیار ہوں، اب زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

فلم میں آئٹم نمبر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ میں کبھی بھی نہیں کروں گی کیونکہ ہمارے ملک میں اسے پسند نہیں کیا جاتا۔

پاکستانی ڈراموں بارے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈراموں میں خواتین کا بہت ہی دقیانوسی سا تصور پیش کیا جاتا ہے، یا تو خواتین بہت رو رہی ہیں، یا پھر بہت ہی بُری ہیں، اس وقت جتنے بھی اسکرپٹ آرہے ہیں، ان میں ایک ہی طرح کی کہانیاں ہیں، اس لیے مصنفین کو چاہیے کہ وہ اپنے اسکرپٹ کو ذرا تبدیل کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے