اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جاوید شیخ کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کیا تھی؟اداکار نے حقیقت بیان کردی

07 Aug 2023
07 Aug 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے لیجنڈ اداکار جاوید شیخ کی جانب سے ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی سے پردہ ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ان کا اپنی پہلی بیوی اداکارہ زینت منگی کو طلاق دینا، ان کی زندگی کی سب سے بڑی ندامت اور افسوس ہے۔اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی سے علیحدگی نہیں چاہتے تھے اور نہ ان کے بچے اس کیلئے تیار تھے اور انہیں اس طلاق کے بعد بہت کچھ سہنا پڑا۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ اس موقع پر ان کے بچوں شہزاد اور مومل نے بہت مضبوطی کا مظاہرہ کیا اور انہیں ایک ٹوٹے تعلق کے درمیان پرورش پانی پڑی۔ان کا کہنا تھا کہ طلاق دینا ان کی سب سے بڑی غلطی تھی اور یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، طلاق کی وجہ سے بچوں کو ان سے تین برس دور رہنا پڑا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے