اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

چہرے کی خوبصورتی کیلئے دن بھر خوب پانی پیتی ہوں: حمائمہ ملک

07 Aug 2023
07 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو و نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے چہرے کے نکھار کے لیے دن بھر خوب پانی پیتی ہوں۔

حمائمہ ملک کے حسن کے دیوانے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا پر بھی ان کی خوبصورتی کے چرچے رہتے ہیں، حمائمہ کی نرم و ملائم جلد کا راز کیا ہے اداکارہ نے خود ہی بتا دیا۔

اپنی جلد کا خیال رکھنے کے حوالے سے حمائمہ ملک کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ میں اپنے بیگ میں ہمیشہ دھوپ سے بچاؤ کے لیے سن سکرین کریم رکھتی ہوں جس کا روزانہ ہی استعمال کرتی ہوں۔

حمائمہ نے بتایا کہ میری جِلد خشک ہے، اس لیے اسے ہمیشہ موئسچرائز کرتی ہوں، اس کے ساتھ روزانہ دن میں تین کپ سبز چائے کے پیتی ہوں جس سے چہرے پر لکیریں نہیں پڑتیں اور گرین ٹی جِلد کے کینسر سے بھی بچاتی ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں کوئی بھی سوڈا ڈرنک نہیں پیتی کیوں کہ اس سے جِلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس کے ساتھ ہی دن بھر خوب پانی پیتی ہوں جس سے چہرے اور جلد پر نکھار آتا ہے سکن نرم و ملائم رہتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے