اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سوشل میڈیا پر کردار کشی کا معاملہ،اداکارہ خوشبو نے آواز بلند کردی

06 Aug 2023
06 Aug 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ خوشبو نے سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنیوالوں اداروں سے نوٹس کا مطالبہ کردیا۔

اداکارہ خوشبو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے مخصوص لوگ اپنی شہرت کے لئے سوشل میڈیا کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں، حال ہی میں چند نام نہاد ڈانسرز نے اپنے مذموم مقاصد کے لئے میرے بارے میں نازیبا گفتگو کی جبکہ  ان نام نہاد ڈانسرز نے سوشل میڈیا پر گند مچا رکھا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ان کے خلاف کارروائی کرے تاکہ آج جو کچھ میرے ساتھ ہوا ہے وہ مستقبل میں کسی اور شہری کے ساتھ نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد بھی یہی ہے کہ اس کام کو روکا جائے۔

خوشبو نے کہا کہ میرا ماضی سب کے سامنے ہے اور شوبز کی بڑی شخصیات مجھے بچپن سے جانتی ہیں، ان کے ہاتھوں میں بڑی ہوئی ہوں اور ان کے ساتھ کام بھی کرچکی ہوں، میں نے کبھی پہل نہیں کی اور ہاں اگر کوئی مجھے چھیڑے گا تو میرا بھی حق ہے کہ میں بولوں۔

خوشبو نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، جن کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی اور کارروائی کا مطالبہ کرتی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے