اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہانیہ عامر انڈسٹری کی سب سے اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں: ماڈل اقرا فیض

27 Jul 2023
27 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان فیشن انڈسٹری کی ماڈل اقرا فیض کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کو ضرورت سے زیادہ توجہ حاصل ہے۔

حال ہی میں ماڈل اقرا فیض ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز اور اداکاروں کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

میزبان نے اقرا سے سوال کیا کہ ان کی نظر میں انڈسٹری کی کونسی اداکارہ اوورریٹڈ ہیں؟

جس پر اقرافیض نے ہانیہ عامر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ’ہانیہ کے خلاف تو نہیں ہوں مگر سمجھتی ہوں کہ ہانیہ عامر انڈسٹری کی سب سے اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں‘۔

اقرا کا مزید کہنا تھا کہ یمنیٰ زیدی کو شہرت حاصل ہے کیونکہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں تاہم بطورویوورانہیں لگتا ہے کہ ہانیہ کی اداکاری اتنی بہتر نہیں جتنی انہیں شہرت حاصل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے