اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل، بھارت اے ٹاس جیت گیا،پاکستان شاہینز کو بیٹنگ کی دعوت

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت اے نے پاکستان شاہینز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

ایمرجنگ ایشیا کپ کا فائنل سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جہاں بھارتی کپتان یش دُھل نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔فائنل میں پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کپتان محمد حارث سمیت صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، عمیر بن یوسف، طیب طاہر، قاسم اکرم ، مبصر خان، محمد وسیم جونیئر، مہران ممتاز ، ارشد اقبال اور صفیان مقیم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان شاہینز نے ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا اے کو شکست دی تھی۔کولمبو میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کو 60 رنز سے شکست دی، 323 رنزکے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اے ٹیم 46ویں اوور میں 262 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے