اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم اچھا کھیل رہی، ورلڈ کپ میں قوم کو بہت امیدیں وابستہ ہیں: انضمام الحق

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا، پاکستانی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے ورلڈ کپ میں قوم کو اپنی ٹیم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کی وجہ سے ورلڈکلاس اسپنر نہیں آرہے، پہلے ثقلین جیسے اسپنر ہوتے تھے، اسپنرز کو بلاکر اکیڈمیز میں کام کریں گے تو  فائدہ ہوگا۔

سابق کپتان نے کہا جونیئر لیگ شروع ہوئی اگر ٹیلنٹ ملا تو اس لیگ کو جاری رہنا چاہیے، پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کی وجہ سے پروجیکٹ بند نہیں ہونا چاہیے، ابھی بورڈ میں تبدیلی ہورہی ہے اور امید ہے آگے سب اچھا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کے فیصلے نان کرکٹر کررہے ہیں تو سوال بھی ان سے کرنا چاہیے، امام کی سلیکشن پر پہلے بہت تنقید ہوتی تھی اب کہا جا رہا ہے کہ وہ اچھا کھیلا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے