اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

احسن خان نے نیلم منیر کے ساتھ تعلق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

18 Jul 2023
18 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار احسن خان نے معروف اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ تعلق کی خبروں پر خاموش توڑ دی، دونوں فنکاروں نے متعدد شوبز پراجیکٹ ایک ساتھ کیے ہیں جن میں ’چھپن چھپائی‘، ’چکر‘ اور ’قیامت‘ شامل ہیں۔

مداح دونوں فنکاروں کی جوڑی کو بہت پسند کرتے ہیں اور اکثر دونوں کی فلموں اور ڈراموں کے ویڈیو کلپ وائرل ہوتے رہتے ہیں۔

 سوشل میڈیا کے کچھ حلقوں کی طرف سے فیک ویڈیوز بنائی جاتی ہیں جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان کوئی ذاتی تعلق ہے لیکن اب اس پر احسن خان نے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے شو میں احسن خان نے واضح طور پر بتایا کہ وہ اپنے شوبز کیریئر میں کبھی کسی اسکینڈل کا شکار نہیں رہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کو 16 برس گزر چکے ہیں اور وہ اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ بہت اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے