اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جن سیاستدانوں کی ویڈیوز لیک کرتی ہوں ، اسی قابل ہیں: حریم شاہ

27 Jun 2023
27 Jun 2023

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ میں جن سیاستدانوں کی ویڈیوز لیک کرتی ہوں وہ اسی قابل ہیں۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ ویڈیو لیک سے متعلق جس نے مجھ پر کیس کرنا ہے کرلے، مجھے کسی کا خوف نہیں، ابھی ملک میں ہوں اور مقابلہ کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ صندل خٹک کے  معاملے پر ایف آئی اے اور عدالتوں کی مشکورہوں ، وکلا کی مشاورت سے ان کو ضمانت مل تو گئی ہے مگر بری نہیں ہوئیں۔ حریم شاہ کا مزید کہنا تھا میں جن سیاستدانوں کی ویڈیوز لیک کرتی ہوں وہ اسی قابل ہیں۔

ٹک  ٹاکر نے مزید کہا کہ میں ایک دو روز میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے مجھے دھمکیاں دیں لیکن میں کسی سے نہیں ڈرتی، اس ملک میں ہوں جس نے جو کرنا ہے کرلے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے