اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

یمنیٰ زیدی‘ سب سے زیادہ ’اوور ریٹڈ‘ اداکارہ ہیں: نادیہ افگن

24 Jun 2023
24 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے اداکارہ یمنیٰ زیدی کو ’اوور ریٹڈ‘ (صلاحیت یا قابلیت سے زیادہ سراہے جانا) اداکارہ قرار دے دیا ہے۔

اداکارہ نادیہ افگن نے گزشتہ دنوں ایک نجی چینل شو میں شرکت کی جہاں ان سے حالیہ نشر ہونے والے ڈراموں اور اِن میں کام کرنے والے فنکاروں سے متعلق سوالات کیے گئے۔

شو کی میزبان نے نادیہ افگن سے پوچھا کہ جو اس وقت ٹاپ ہیروئنز ہیں، اِن میں سب سے زیادہ اوور ریٹڈ اداکارہ کون ہے؟ سوال پر اپنی رائے کا اظہار کرتے اداکارہ نادیہ افگن کا کہنا تھا کہ ’یمنیٰ زیدی‘ سب سے زیادہ "اوور ریٹڈ" اداکارہ ہیں۔

انہوں نے کہا  ہمارے ڈراموں میں محبت کا غلط تصور پیش کیا جارہا ہے جس میں دکھایا جاتا ہے کہ اگر کسی کو محبت ہوگئی ہے تو وہ اگلے کے ساتھ زور زبردستی کر کے اسے اپنا سکتا ہے پھر چاہے سامنے والے کی مرضی ہو یا نہ ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے