اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر لاہور میں شدید گرمی کا راج

22 Jun 2023
22 Jun 2023

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں شدید گرمی کا راج ہے۔ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

سورج اپنے رنگ دکھانے لگا۔ شہر کا موسم شدید گرم ہو گیا۔ شہریوں کے چہرے مرجھا گئے۔ کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، پارا 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ، نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ رواں ہفتہ کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ رواں دنوں میں درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

ادھر لاہور فضائی آلودگی کی فہرست میں ساتویں نمبر پر چلا گیا۔ شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 161 ریکارڈ کیا گیا۔ جوہر ٹاؤن میں 150، ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 152 اے کیو آئی رہا۔

طبی ماہرین کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہری مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور سر کو کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے