اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سابق ایم پی اے ملک سلیم اختر کا بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

20 Jun 2023
20 Jun 2023

(لاہور نیوز) ملتان سے سابق ایم پی اے ملک سلیم اختر نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی چھوڑنے والے ملک سلیم اختر نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان سے ملاقات کی۔ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ تمام محب وطن سٹیک ہولڈرز کیلئے ہماری پارٹی کے دروازے کھلے ہیں، آنے والے دنوں میں مزید اہم شخصیات استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے