اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیم سازی کیلئے7 ڈویژنل آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل

20 Jun 2023
20 Jun 2023

(ویب ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل تیز کردیا گیا،پارٹی کی تنظیم سازی کے لیے پنجاب میں ڈویژن کی سطح پر سات آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

لاہور،گوجرانوالہ اور راولپنڈی سمیت 7 ڈویژنل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔لاہور ڈویژن کی کمیٹی میں مراد راس، شعیب صدیقی، خالد محمود شامل ہیں،اس کے علاوہ جلیل شرقپوری، رائے اسلم کھرل اور چوہدری امین بھی لاہورکمیٹی کا حصہ ہیں۔

گوجرانوالہ ڈویژن کی کمیٹی میں چوہدری اخلاق، رانا ناصر، سیدالحسن اور مامون تارڑ شامل ہیں۔

پیٹرن انچیف جہانگیرترین،صدرعبدالعلیم خان کی مشاورت سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے جاری کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے