اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

9 مئی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا: علماء کرام

20 Jun 2023
20 Jun 2023

(لاہور نیوز) اسلامک سکالرز اور علماء کرام کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا ، وفد نے 9 مئی کے واقعات اور جناح ہاؤس کی حالت زار اور جلاؤ گھیراؤ پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے، علماء کرام نے 9 مئی کی شرپسندی کو سوچے سمجھے منصوبے کی سازش قرار دیا۔

دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں یومِ سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، ماسٹر مائنڈ، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں نے شرپسندوں کی رہنمائی کی۔

علماء کرام نے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  شرپسندوں نے جناح ہاؤس اور شہداء کی یادگاروں کو نہیں بلکہ پاکستان کو جلانے کی مذموم کوشش کی جس سے ہر محبِ وطن کا دل جلا ہے اور رنجیدہ ہے۔

وفد کے شرکاء نے پرزور مطالبہ کیا کہ شرپسندی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے