اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عروہ حسین اپنے سسرال میں خوش، تصاویر شیئر کردیں

15 Jun 2023
15 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی خوبرو، معروف اداکارہ و گلوکارہ عروہ حسین اور اداکار فرحان سعید کی علیحدگی کی خبروں کے بعد اب کچھ اچھی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پراداکارہ عروہ حسین نے نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے سسرال میں بہت خوش ہیں۔

ان تصاویر میں انہیں چند بچوں کے ہمراہ خوش و خرم انداز میں دیکھا جاسکتا ہے، یہ بچے ان کے شوہر اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کے بھتیجے ہیں، اداکارہ کی پوسٹ کے کیپشن سے ان بچوں کے بارے میں معلوم ہوتا ہے کہ یہ کون ہیں اور ان کے نام کیا ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کے شوہر اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کے ساتھ تصویروں کا مطالبہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب عروہ حسین کی انسٹا سٹوری سے معلوم ہوتا ہے اداکارہ لاہور میں اپنے سسرال میں بہترین وقت گزار رہی ہیں اور اپنی جیٹھانی کے ہاتھوں سے تیار مزیدار کھانوں کو بھی انجوائے کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ طویل عرصے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اداکارہ نے اپنے کسی سسرالی رشتہ دار کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔ اس سے قبل انہیں بیشتر اوقات اپنی بہن اور اداکارہ ماورا حسین اور اپنے والدین کے ہمراہ ہی دیکھا گیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے