اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عدالت نے صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا

13 Jun 2023
13 Jun 2023

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کو حریم شاہ ویڈیوز کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

صندل خٹک کے خلاف ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کی، اس موقع پر صندل خٹک کو ریمانڈ کے لیے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے دوران سماعت عدالت سے ٹک ٹاکر صندل خٹک کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت سے صندل خٹک کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ شریک ملزمہ عائشہ ناز کو شامل تفتیش کرنا ہے اور مزید تفصیلات حاصل کرنی ہیں۔

صندل خٹک کے جسمانی ریمانڈ کی ان کے وکیل نے مخالفت کی، وکیل نے کہا کہ صندل خٹک کا موبائل پہلے ہی تفتیشی افسر کے پاس ہے۔

عدالت نے ٹاکر ٹاکر صندل خٹک کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور صندل خٹک کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم صادر کردیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے