اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میرب علی اورعاصم اظہر کب شادی کر رہے ہیں؟اداکارہ نے واضح بیان دیدیا

12 Jun 2023
12 Jun 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر سے شادی کے بارے میں اداکارہ میرب علی نے بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ میرب علی کاشادی سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ ان کی اور عاصم کی منگنی پسند سے مگر گھر والوں کی رضامندی سے ہوئی ہے اور شادی بھی جب گھر والے فیصلہ کریں گے تب ہی ہوگی۔میرب علی  نے کہا  کہ انہوں نے شادی کے حوالے سے سوچ نہیں رکھا ابھی وہ اپنی پڑھائی مکمل کر رہی ہیں مگر جلد ہی شادی بھی کر لیں گی۔

میرب نے کم عمری سے ہی ماڈلنگ اور پھر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا، میرب ان دنوں وکالت کی ڈگری حاصل کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی گزشتہ برس ہوئی تھی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے