اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کامیاب زندگی گزارنے کیلئے بنیادی مقصد کا تعین کرنا ضروری ہے: زیبا بختیار

12 Jun 2023
12 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زیبا بختیار نے اپنے پرستاروں کو انسان کی کامیابی کا اہم راز بتادیا۔

اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ ہر انسان کو زندگی گزارنے کیلئے بنیادی مقصد کا تعین کر لینا چاہیے کیونکہ اپنے مقصد کا تعین کر لینے والے زندگی میں ہمیشہ کامیابیاں سمیٹتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 80 فیصد لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کے حوالے سے کبھی منصوبہ بندی ہی نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے کوئی منزل طے کی ہوتی ہے جس معمول سے زندگی بسر ہو رہی ہوتی ہے وہ بھی اسی طرح اپنی زندگی کا سارا حصہ گزار دیتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ جو لوگ شروع سے ہی اپنے مقصد کا تعین کر لیتے ہیں وہ ہمیشہ زندگی میں کامیابیاں سمیٹتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کسی عمارت کو بنانے کے لئے پہلے نقشہ اور منصوبہ بندی کے ساتھ لاگت کا تخمینہ لگایا جاتا ہے اسی طرح انسانی زندگی بھی ہے کہ جب لوگ کسی کام کا پختہ عزم کر لیں اور اس کے لئے بھرپور جدوجہد کریں تو ہمیشہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے