اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نگران وزیر مواصلات کی زیر صدارت اجلاس، ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ

09 Jun 2023
09 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر مواصلات و ایکسائز پنجاب بلال افضل کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھر میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دی۔

نگران صوبائی وزیر بلال افضل کا کہنا تھا کہ تمام محکمے اپنے علاقوں میں فلڈ فائٹنگ کی آزمائشی مشقیں مکمل کر لیں۔ ڈپٹی کمشنرز اپنے علاقوں میں دریا کناروں سے تجاوزات ہٹوائیں۔ محکمہ بلدیات اور محکمہ ہاؤسنگ نکاسی کے نالوں کی بروقت صفائی یقینی بنائیں۔ عیدالاضحیٰ اور مون سون کے پیش نظر محکمہ لائیو سٹاک ویکسی نیشن بروقت مکمل کر لے۔ پنجاب حکومت تمام محکموں کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے