یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور فوڈ اتھارٹی کے اشتراک سے ورلڈ فوڈ ڈے کے حوالے سے سیمینار
(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور فوڈ اتھارٹی کے اشتراک سے ورلڈ فوڈ ڈے کے حوالے سے سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔
یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب فوڈ سیفٹی کے حوالے سے پیش پیش ہے۔ ورلڈ فوڈ ڈے کے حوالے سے یو سی پی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اشتراک سے سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کا عنوان ’’ فوڈ سٹینڈرڈ جان بچاتا ہے‘‘ رکھا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی خصوصی شرکت ہوئی۔ یو سی پی کے پرو ریکٹر ناصر اکرام، ڈاکٹر حافظ قیصر عباس، بدر رمیز اور طلبہ بھی شریک ہوئے۔
مختلف یونیورسٹی کے مابین ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے اور فوڈ پروڈکٹ ڈویلپمنٹ کے مقابلے ہوئے۔ طلبہ کی جانب سے 42 سٹالز بھی لگائے گئے۔ فوڈ اتھارٹی نے سٹالز پر فوڈ کا معائنہ کیا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے احسن اقدام اٹھایا۔ حفظان صحت اولین ترجیح، ہمیں صحت مند خوراک کھانی چاہیے۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ خوراک کا عالمی دن منانے کا مقصد فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانا ہے۔ فوڈ اتھارٹی فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے۔ خوشی ہے کہ فوڈ اتھارٹی کے ساتھ ساتھ یونیورسٹیاں بھی پیش پیش ہیں۔
سیمینار کے اختتام پر ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے اور فوڈ پروڈکٹ ڈویلپمنٹ کے مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔