اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

خسارے کا شکار محکمہ ریلوے کی قیمتی تنصیبات عدم توجہی کا شکار

07 Jun 2023
07 Jun 2023

(لاہور نیوز) خسارے میں ڈوبے محکمہ ریلوے کی قیمتی تنصیبات عدم توجہ کا شکار ہیں، لوکو شیڈ میں لگے ٹرن ٹیبل کی الیکٹرک موٹریں اور پینین چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ریلوے لوکو شیڈ لاہور میں دو سال قبل لگایا جانے والا ٹرن ٹیبل 6 ماہ بعد بھی نہیں چل سکا، لوکو شیڈ میں انجن کا رخ تبدیل کرنے کے لئے ٹرن ٹیبل لگایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ٹرن ٹیبل کی الیکٹرک موٹریں اور پینین چوری ہو گئے ہیں، فورمین کی جانب سے پہلی رپورٹ میں 41 پینین چوری ہونے کا انکشاف کیا گیا جبکہ دوسری رپورٹ میں پینین کی تعداد 67 بتائی گئی ہے، ریلوے انتظامیہ نے 41 پینین چوری ہونے کا مقدمہ درج کروا دیا ہے، چوری شدہ سامان کی قیمت 50 لاکھ سے زائد بتائی گئی ہے۔

ریلوے انتظامیہ نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا کر معاملے کو دبا دیا ہے،ریلوے افسران بھی بڑی چوری پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں،ڈیوٹی افسروں اور ملازمین کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب ترجمان محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ پینین چوری ہونے کے معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے،  ذمہ داروں  کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے