اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 483.00 زندہ مرغی
  • 699.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 278.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.45 قیمت فروخت : 905.08
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248500 دس گرام : 213000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227790 دس گرام : 195249
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2969 دس گرام : 2548
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

9 مئی کی بغاوت کو سیاسی احتجاج کا نام دے کر معاف نہیں کیا جا سکتا: رانا ثناءاللہ

06 Jun 2023
06 Jun 2023

(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کا حساب دینا ہو گا، بغاوت اور سرکشی کو سیاسی احتجاج کا نام دے کر معاف نہیں کیا جا سکتا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر دو قالب ضرور ہیں مگر ایک جان ہیں، پاکستان اور کشمیر لازم ملزوم ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان میں اگر ترقی کا دور شروع ہوا تو آزاد کشمیر میں بھی شروع ہوا، مسلم لیگ ن اور نواز شریف نے پاکستان کو مشکلات سے نکالا، بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کر کے دکھائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوا کرتی تھی، دہشتگردی کا یہ عالم تھا کہ روز دھماکے ہوتے تھے، پاکستان ٹیلی ویژن آفس، پارلیمنٹ پر چڑھائی کی گئی، 2013 میں عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا، نواز شریف جمہوریت پسند اور انصاف پسند لیڈر ہیں، بابا رحمتے بابا زحمتے ثابت ہوا، وہ آج کل منہ چھپا کر گھوم رہے ہیں، ثاقب نثار نے نواز شریف کیخلاف سازش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سرکشی اور بغاوت کی تحریک کر رہا تھا، 2018 میں اس کے گناہوں پر پردہ ڈالا گیا، آر ٹی ایس بٹھا کر پاکستان کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، حساب لگا لیں گزشتہ 70 سالوں میں کیا ہوا اور اس کے ساڑھے تین سال میں کیا ہوا، اس شخص نے ملک میں نفرت اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا، ملک کے تمام بڑے منصوبے نواز شریف کے دور میں مکمل ہوئے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال میں اپوزیشن کو ختم کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، اس نے کہا تھا میں 50 لاکھ گھر اور 1 کروڑ نوکریاں دوں گا لیکن اس نے صرف فرح گوگی کا تحفہ دیا، القادر ٹرسٹ کے نام پر پراپرٹی حاصل کی گئی، 458 کنال زمین ٹرسٹ کے نام پر ہے، قوم کو 60 ارب روپے کا ٹیکہ لگایا گیا، یہ شخص جعلی پلستر چڑھا کر زمان پارک میں بیٹھا رہا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ گالم گلوچ فورس کو ٹرینڈ کیا، بغاوت کو انجام تک پہنچانے کیلئے نعرہ دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہماری ریڈ لائن ہے، اس نے گرفتاری کو روکنے کیلئے جوڈیشری پر حملے کیے، جوڈیشری کو دھمکایا گیا، زمان پارک میں پولیس پر غلیل سے حملہ کیا گیا، گرفتاری کے بعد طے شدہ منصوبے کے مطابق ریاست پر حملہ کیا گیا، کسی بھی ریاست کا پرائم ادارہ فوج ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج پر حملہ کرنے کے بعد کہا جا رہا ہے یہ ہمارا سیاسی احتجاج ہے، فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا، انہوں نے دفاعی تنصیبات پر یلغار کی، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، ملک کے دشمن کے علاوہ کون ہے جو شہدا کی بے حرمتی کرسکتا ہے؟، ان 75 سالوں میں کسی سیاسی جماعت نے دفاعی تنصیبات یا جی ایچ کیو پر حملہ کیا؟، پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے۔

رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ اس نے فوج میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی، ڈی چوک پر بھی یہ ریاست کے خلاف بغاوت کیلئے آ رہا تھا، اس دن بھی اس کو بھاگنے کیلئے راستہ نہیں ملا، اس نے کہا تھا میں 6 دن بعد دوبارہ واپس آؤں گا، پھر یہ 6 دن بعد واپس نہیں آیا، ہمارا وقت تھا تو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے