اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

07 Jun 2023
07 Jun 2023

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی اور رائے ممتاز کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ علی رضا نے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، صدر پی ٹی آئی کی جانب سے رانا انتظار عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا فیصلہ چیلنج کیا ہے جس پر عدالت نے جواب دیتے ہوئے کہا رانا انتظار صاحب آپ پہلے اس درخواست کو نمٹا لیں۔

پراسیکیوشن رانا انتظار نے کہا ہمیں اس متعلق معلوم نہیں تھا جس پر عدالت نے کہا کہ چلیں 2 بجے تک انتظار میں رکھتے ہیں، 2 بجے آ جائیں۔

یاد رہے کہ پرویز الہٰی اور دیگر پر پنجاب اسمبلی کے ریکارڈ میں ردوبدل کر کے بھرتیوں کا الزام ہے، پرویز الہٰی کے شریک ملزم رائے ممتاز حسین نے بھی درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے