اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جناح ہاؤس حملہ: ایجنسیوں کا اہلکار قرار دیا جانیوالا شرپسند بھی پی ٹی آئی کارکن نکلا

07 Jun 2023
07 Jun 2023

(ویب ڈیسک) 9 مئی کو جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں مرکزی شرپسند سے متعلق کیا جانے والا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا۔

شرپسند کو ایجنسیوں کا اہلکار قراردےکر حملےکا سارا الزام سکیورٹی اداروں پر لگایا گیا تھا تاہم  شر پسند شخص بھی تحریک انصاف کا سرگرم کارکن نکلا جس کا نام عمران محبوب ہے۔

شرپسند کو ایک مخصوص منصوبے کے تحت ابتدا میں جناح ہاؤس بھیجا گیا تھا، شرپسند  شخص نجی ہوٹل کا ملازم اور سیاسی جماعت کے اہم کارکنوں میں شامل ہے۔

بعدازاں پی ٹی آئی نے عمران محبوب کو اپنے آفیشل ہینڈل سےجاری ویڈیو میں ایجنسیز کا بندہ قرار دیا تھا۔

شرپسند عمران محبوب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے، ایسے کرداروں کو پاکستان آرمی ایکٹ اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے