اپ ڈیٹس
  • 322.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کسٹمز حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

06 Jun 2023
06 Jun 2023

(لاہور نیوز) کسٹمز حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے خفیہ اطلاع پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 263 سے کرنسی سمگلنگ کی کوشش کرنے والے ملازم کو گرفتار کرلیا، کسٹمز حکام نے ڈپٹی کلکٹر کسٹمز راجہ بلال نسیم کی سربراہی میں کارروائی مکمل کی۔

کسٹمز حکام نے ملزم سے 3 لاکھ 48 ہزار سعودی ریال برآمد کر لیے جن کی پاکستانی کرنسی میں مالیت ساڑھے تین کروڑ بنتی ہے جبکہ گرفتار ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ چیف کلکٹر مرزا مبشر بیگ اور کلکٹر مہرین نسیم کی ہدایات پر منی لانڈرنگ اور سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے