اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

موجودہ حکومت نے سال میں 14 ہزار 900 ارب روپے کا ریکارڈ قرض لیا

06 Jun 2023
06 Jun 2023

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے ایک سال کے دوران 14 ہزار 900 ارب روپے کے قرضے لے کر ریکارڈ قائم کردیا ۔

سٹیٹ بینک نے ملک پر اندرونی اور بیرونی قرضوں کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں، ان اعدادو شمار کی رُو سے اپریل 2022 میں ملک پر مجموعی قرض کا حجم 43705 ارب روپے تھا جو اپریل 2023 میں غیرمعمولی طور پر بڑھ کر 58599 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

ان اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک سال کے عرصے میں 14 ہزار 9 سو ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ حاصل کیا جو کہ یومیہ 41 ارب روپے بنتا ہے۔

حکومت نے ایک سال میں مجموعی ملکی قرض کا 34 فیصد قرضہ حاصل کیا، اپریل 2023 کے مہینے میں 1476 ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ حاصل کیا گیا، اپریل میں بیرونی قرضے نہ ملنے کی وجہ سے 99 فیصد قرضے مقامی ذرائع سے حاصل کئے گئے۔

اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں ملک پر واجب الادا بیرونی قرضوں کا حجم 7259 ارب روپے بڑھ کر 22050 ارب روپے ہوگیا ہے، یعنی ایک سال کے دوران قرضوں کا حجم 49 فیصد بڑھا۔

اسی طرح ایک سال کی مدت میں اندرونی قرض 34 فیصد بڑھا جو 7635 ارب روپے بڑھ کر36549 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے