اپ ڈیٹس
  • 261.00 انڈے فی درجن
  • 316.00 زندہ مرغی
  • 458.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شہر میں نان روٹی کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری

06 Jun 2023
06 Jun 2023

(لاہور نیوز) شہریوں کے لیے دال روٹی کھانا تک مشکل ہوگیا، صوبائی دارالحکومت میں روٹی نان کی سرکاری ریٹ لسٹ کو تنور مالکان نے تنوروں میں جھونک دیا۔

ایک طرف مہنگائی اور دوسری جانب حکومتی عدم توجہی کے باعث گندم اور آٹا سستا ہونے کے باوجود نان روٹی سرکاری ریٹ پر دستیاب نہیں ہے۔

ڈی سی ریٹ لسٹ میں روٹی کی سرکاری قیمت 15 اور نان کی قیمت 25روپے مقرر کی گئی ہے لیکن مارکیٹ میں اس قیمت پر کہیں بھی نان روٹی نہیں مل رہی، تنور مالکان  روٹی 20 روپے اور نان 30 روپے میں بیچ رہے ہیں۔

مہنگائی کے مارے شہریوں کا کہنا ہے کہ نان روٹی کی سرکاری قیمت کا اطلاق کہیں نہیں ہو رہا،ہر کوئی من چاہی قیمت وصول کر رہا ہے، مہنگائی کے اس دور میں عام آدمی کے لیے سادہ روٹی کھانا بھی مشکل ہو گیا ہے، حکمران طبقے کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے