06 Jun 2023
(ویب ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورزپرسبسڈائزڈ گھی کی قیمتوں میں80 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔
اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 490 والےسبسڈائزڈ ایک کلو گھی کی قیمت410 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی کے تحت رجسٹرڈ صارفین کو گھی 300 روپےفی کلومیں ملے گا۔
مزید بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی سٹورزپردستیاب دیگربرانڈڈ اشیا کی قیمتیں بھی عام مارکیٹ کی نسبت بہت کم ہیں، عوام کو سستی اورمعیاری اشیاء کی بروقت فراہمی کیلئےکوشاں ہیں۔