اپ ڈیٹس
  • 258.00 انڈے فی درجن
  • 287.00 زندہ مرغی
  • 416.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.74 قیمت فروخت : 38.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 299.70 قیمت فروخت : 300.24
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 347.86 قیمت فروخت : 348.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.26 قیمت فروخت : 183.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.97 قیمت فروخت : 203.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 245900 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225407 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2936 دس گرام : 2520
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کا پرویز الہٰی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم

06 Jun 2023
06 Jun 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس وحید خان نے پرویز الہٰی کے بیٹے راسخ الہٰی کی سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو جیل میں سہولیات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے آصف چیمہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پرویز الہٰی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور سینئر سیاستدان ہیں، پولیس نے پرویز الہٰی کو جھوٹے کیس میں گرفتار کر کے جیل منتقل کیا، جیل میں پرویز الہٰی کو ان کے اسٹیٹس کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ پرویز الہٰی کو پرہیزی کھانا، ادویات و دیگر فراہم نہیں کرنے دی جا رہیں، عدالت جیل میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم جاری کرے۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو سابق وزیراعلیٰ کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے