اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آئی جی پنجاب کا احسن اقدام، شہید کانسٹیبل کی بیٹی کو فورس کا حصہ بنا دیا

06 Jun 2023
06 Jun 2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کے شہید کانسٹیبل کی بیٹی کو محکمہ میں ملازمت دے دی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل اختر عباس کی بیٹی مومنہ عباس کو محکمہ پولیس میں بھرتی کر لیا، ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کے اہل خانہ کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا اور بیٹی کو ملازمت کا تقرر نامہ دیا، انہوں نے  شہید کے ورثاء کی بہترین ویلفیئر کیلئے  اقدامات جاری رکھنے کا حکم بھی جاری کیا۔

سربراہ پنجاب پولیس عثمان انور نے کہا پولیس کے شہدا ہمارا فخر ہیں،ورثاء کو کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، آر پی اوز اور ڈی پی اوز اپنے اضلاع میں شہداء کے اہل خانہ سے قریبی رابطہ رکھیں اور انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔

یاد رہے پنجاب کانسٹیبلری ملتان بٹالین کے کانسٹیبل اختر عباس نے 2004 میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا تھا، گزشتہ ہفتے آئی جی پنجاب نے جہلم پولیس کے شہید کانسٹیبل ذیشان علی کی بہن کو محکمہ میں بھرتی کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے