اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.71 قیمت فروخت : 38.78
  • یورو قیمت خرید: 302.08 قیمت فروخت : 302.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.97 قیمت فروخت : 362.62
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.82 قیمت فروخت : 177.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.43 قیمت فروخت : 196.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 316800 دس گرام : 271600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290398 دس گرام : 248965
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3530 دس گرام : 3029
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی کے بعد پنجاب بھر میں 53 افراد نظر بند: رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش

06 Jun 2023
06 Jun 2023

(لاہور نیوز) 9 مئی کے بعد پنجاب بھر میں نظر بند افراد کی لسٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں اس وقت صرف 53 افراد نظر بند ہیں۔

9 مئی کے بعد پنجاب بھر میں نظر بند افراد کی لسٹ عدالت پیش کردی گئی، اے آئی جی لیگل کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں اس وقت 53 افراد نظربند ہیں، 3 ہزار1 سو 44 افراد کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے، پنجاب بھر سے 3 ہزار55 افراد کو نظر بند کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 3 ہزار45 افراد کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے گئے اور تمام افراد کو رہا کر دیا گیا، تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی درخواست پر نظر بند افراد کی تفصیلات جمع کروائی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے