اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جعلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی نے درخواست دائر کردی

05 Jun 2023
05 Jun 2023

(لاہور نیوز) جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہٰی نے اینٹی کرپشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج خالد محمود بھٹی نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اینٹی کرپشن حکام کو نوٹس جاری کردیے، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر کارروائی سات جون کو ہو گی۔

یاد رہے پرویز الہی جعلی بھرتیوں کے مقدمے میں 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں،  گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کیجانب سے پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے