اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے بیان گمراہ کن ہے: وزیراعظم

05 Jun 2023
05 Jun 2023

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے بیان گمراہ کن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ اپنے انٹرویوز میں کھلے عام غلط بیانی کررہے ہیں، 9مئی کے واقعات کے بعد ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ان کا بیان گمراہ کن ہے، اس کا مقصد پاکستان پر دباؤ ڈالنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا ان کی پارٹی نے 9 مئی کو جو کیا وہ ریاست پر حملہ تھا، دنیا کا کوئی بھی ملک سالمیت کو تباہ کرنے کی ایسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گا، مجرموں سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔

وزیراعظم نے مزید کہا پاکستان انسانی حقوق سے متعلق اپنی آئینی ذمہ داریوں کا مکمل احترام کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے