اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پرویز الہٰی کیس، اینٹی کرپشن جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرے گی

04 Jun 2023
04 Jun 2023

(لاہور نیوز) اینٹی کرپشن پنجاب نے پرویز الہٰی کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کیس میں آج کے دیئے گئے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا، یہ فیصلہ بھی دیگر فیصلوں کی طرح حقائق کے برعکس ہے، چودھری پرویز الہی کے خلاف کرپشن اور ناجائز بھرتیوں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے ترجمان نے مزید کہا کہ  اینٹی کرپشن نے آج کے کیس میں عدالت کو ٹھوس ثبوت فراہم کیے تھے،  آج کے عدالتی فیصلے میں بہت سے سقم ہیں۔

دوسری جانب ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اخبار میں پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کا اشتہار آیا تھا، پیپر میں بہتر نمبر لینے والوں کو انٹرویو میں کم نمبر دے کر فیل کیا گیا، انٹرویو میں دوست مزاری بھی موجود تھے، کم نمبر والوں کو انٹرویو میں زیادہ نمبر دیکر بھرتی کیا گیا ۔

انہوں نے کہا ہمارا کیس بہت مضبوط ہے، کل بہتر پراسیکیوشن کریں گے، گزشتہ روز پرویز الہٰی کو گوجرانوالہ میں مقدمہ سے ڈسچارج کیا گیا، جس میں لکھا گیا کہ ایک سی ایم کو گرفتار کرنے کا طریقہ کار صحیح نہیں ہے، گوجرانوالہ عدالت کی ججمنٹ غیر قانونی ہے، گریڈ بائیس کے افسر کو بھی گرفتار کر سکتے ہیں، پرویز الہٰی اب سی ایم نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ہمیں مطلوب تھے، اینٹی کرپشن کے مقدمات میں جن ملزمان کو ڈسچارج کیا گیا ہم انکو چیلنچ کر رہے ہیں، آج کورٹ پر عدم اعتماد کیا گیا، آج ہم نے ایپلی کیشن دینا چاہی تھی، ڈیوٹی جج صاحب کا ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ او ٹی ایس سے ہم نے رزلٹ حاصل کیے ہیں جو پنجاب اسمبلی میں جمع ہونے والے رزلٹ سے بالکل مختلف ہیں، ،ہم کورٹ کے فیصلے کی عزت کریں گے، عثمان بزدار کو بھی ہم گرفتار کرنا چاہتے ہیں، انکی ضمانت کینسل ہو چکی ہے، ہماری کوشش ہے کہ عثمان بزدار کو جلد گرفتار کر لیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے