اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 432.00 زندہ مرغی
  • 626.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.53 قیمت فروخت : 905.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2842 دس گرام : 2440
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی ٹی ڈی کی کارروائی: کالعدم تنظیموں کے 6 دہشت گرد گرفتار

03 Jun 2023
03 Jun 2023

(لاہور نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائیاں لاہور ، راولپنڈی، ڈی جی خان ، ساہیوال اور گوجرانوالہ میں کی گئیں ،گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنطیموں سے ہے ، دہشت گردوں سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ، ڈیٹو نیٹرز، ہینڈ گرینیڈز ، اسلحہ، گولیاں، نقدی اور موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت شعیب رفیق، باقر، ظائر، شہزاد ، افضل اور آصف کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گردوں کے خلاف 5 مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ  رواں ہفتے238 کومبنگ آپریشنز کے دوران 33 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ، کومبنگ آپریشنز میں 11041 افراد سے پوچھ گچھ  کی گئی ، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے