اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.09 قیمت فروخت : 904.72
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243300 دس گرام : 208600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223023 دس گرام : 191215
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2935 دس گرام : 2519
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ابرِکرم برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج اور کل بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق شہر کا موسم خوشگوار،ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، کم سے کم درجہ حرارت 22 ،زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سنٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا کھیل جاری رہے گا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق ہوا چلنے کی رفتار 8کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65فیصد تک جا پہنچا، پنجاب سمیت بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا۔

دوسری جانب کسانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گندم کی فصل کی کٹائی موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں، موسم کی نئی صورتحال سے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا۔

دریں اثنا وادی نیلم آزاد کشمیر میں برفباری اور موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، لوات بالا،سرگن،کیل اور گریس ویلی میں گزشتہ رات سے بارش کے ساتھ ساتھ برفباری ہورہی ہے جبکہ شاہراہ نیلم پر متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے بجلی اور مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بارش سے وادی نیلم کے ندی نالوں کے پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، جبکہ درجہ حرارت منفی پانچ پر پہنچنے سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے