اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.09 قیمت فروخت : 904.72
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243300 دس گرام : 208600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223023 دس گرام : 191215
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2935 دس گرام : 2519
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے 30 اپریل کو پنجاب کی شاہراہوں پر دھرنے دینگے، امیر العظیم

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(لاہور نیوز) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ کسانوں کے مطالبات کی منظوری کے لیے 30 اپریل کو پنجاب بھر کی شاہراہوں پر دھرنے دیں گے۔

امیر العظیم نے کہا کہ پاکستان میں گندم کا بحران دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، کسانوں کی چیخ و پکار پر پنجاب حکومت کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی۔

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر زراعت پر سبسڈی ختم کی گئی، اس بار نہ صرف گندم کا ریٹ کم رکھا گیا بلکہ خریداری کے مرکز گندم خرید نہیں رہے۔

امیر العظیم نے کہا کہ گندم ریٹ مسئلہ پر کسانوں کو مڈل مین سستے داموں لوٹ رہا ہے، جماعت اسلامی کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے