اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 324.00 زندہ مرغی
  • 470.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.55
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.09 قیمت فروخت : 904.72
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243300 دس گرام : 208600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223023 دس گرام : 191215
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2935 دس گرام : 2519
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ان پڑھ ہونا جرم بن گیا،نیشنل بینک کے ملازمین کا خاتون کیساتھ فراڈ کا انکشاف

03 Jun 2023
03 Jun 2023

(ویب ڈیسک)نیشنل بینک کے ملازمین نے ان پڑھ خاتون کے ساتھ فراڈ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق نیشنل بینک کا  عملہ  خاتون کے اکاونٹ سے زیادہ رقم نکالتا  کچھ رقم پاس رکھتا اور خاتون کو صرف 3 سے 5 ہزار روپے د یئے جاتے۔ صدر مملکت نے  نیشنل بینک کو فراڈ میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بینک کے عملے نے ناخواندہ خاتون کا استحصال کیا، بینک ایسے دھوکہ بازوں سے چوکنا رہے۔

 

شکایت کنندہ شیر محمد کا کہنا ہے کہ میرا اپنی بہن منظور فاطمہ کے ساتھ نیشنل بینک میں جوائنٹ اکاؤنٹ تھا، بہن اَن پڑھ خاتون ہیں اور بینک سے رقم نکالتی تھیں، اکاؤنٹ میں تقریباً 2 لاکھ روپے تھے جو دھوکہ دہی کی وجہ سے صرف 11 ہزار  روپے رہ گئے۔

عملے نے خاتون کی ناخواندگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رقم سے محروم کردیا، شکایت کنندہ نے بینکنگ محتسب کو شکایت کی جس نے اس کے حق میں حکم جاری کردیا۔ بعد ازاں نیشنل بینک نے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کے پاس اپیل دائر کی تھی تاہم صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کے احکامات کے خلاف نیشنل بینک کی اپیل مسترد کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے