06 Jun 2022
(لاہور نیوز)سیمنٹ،ریت،بجری کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جار ہا ہے اب سیمنٹ کی بوری 80 روپے مہنگی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تعمیراتی میٹریل جو ہے اس کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے ، سیمنٹ،ریت،بجری کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
سیمنٹ کی بوری 80 روپےمہنگی ، سیمنٹ کی بوری 900 روپے سے بڑھا کر 980 روپے کر دی جبکہ ریت کی چھوٹی ٹرالی 2000 روپے مہنگی ، ریت کی ٹرالی 3500 روپےسےبڑھاکر 5500 روپےکی کردی گئی ہے ۔اسی طرح بجری 25 روپے مہنگی ،بجری کی قیمت 85 روپے فٹ سے بڑھا کر 110روپے فٹ کر دی گئی ہے۔
تاجر حضرات کی طرف سے یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تعمیراتی میٹریل پر بھی اخراجات آرہے ہیں جس کی وجہ سےقیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے
