13 Jun 2020
(لاہور نیوز) موسمی سبزیاں غریب کی پہنچ سے باہر ہونے لگیں ۔ غریب عوام کو سستی سبزیوں کا ریلیف نہ مل سکا۔ شہر میں سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس سبزیاں مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں۔
دوسری جانب پھل بھی عام عوام کی پہنچ سے باہر ہوگئے ،مہنگے پھل سستے نہ ہوسکے ۔ آج سرکاری نرخوں میں تین پھلوں کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ مارکیٹ میں پھل سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہونے لگے۔
برائلر گوشت کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے کو ملا، مرغی کا گوشت 265 روپے فی کلو برقرار ہے ۔ زندہ برائلر کی ہول سیل قیمت 176، جبکہ برائلر کی پرچون قیمت 184 روپے کلو مقرر کی گئی ۔
