اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پرائس کنٹرول کا پرانا نظام ختم، 44 افسران فارغ کرنے کا فیصلہ

17 Nov 2026
17 Nov 2026

(لاہور نیوز) مہنگائی اور گراں فروشی پر قابو پانے میں ناکامی، کرپشن اور اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال پر ضلعی انتظامیہ نے بڑا انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فارغ کرنے کی کارروائی شروع کر دی۔

ضلعی انتظامیہ نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ڈی نوٹیفائی کرنے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب (ہوم ڈیپارٹمنٹ) کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق پرائس کنٹرول کیلئے مختلف محکموں سے تعینات کئے گئے افسران بھی فارغ کر دیئے گئے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 44 افسران کو ذمہ داریوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتظامی فیصلے کے تحت لاہور میں پرائس کنٹرول کے پرانے نظام کو ختم کرکے نئی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی، تاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور گراں فروشی کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جا سکیں۔

نئے نظام کے تحت تھانوں کی سطح کے بجائے تحصیل کی سطح پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تعینات کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، اس سلسلے میں پیرا فورس، اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی پرائس کنٹرول کے اختیارات دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے پرائس کنٹرول نظام کیلئے افسران کی نئی فہرستیں تیار کی جائیں گی، جس کے بعد شہر میں قیمتوں کی نگرانی اور گراں فروشی کے خلاف کارروائیوں کا نیا طریقہ کار نافذ کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے