اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرکاری گندم کے حصول کیلئے فلار ملز کی 3 ماہ فعالیت کی شرط برقرار

16 Nov 2026
16 Nov 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں سرکاری گندم کے اجراء اور آٹے کی سپلائی کے معاملات پر ڈی جی فوڈ پنجاب سیف انور جپہ اور فلار مل مالکان کے درمیان اتفاق رائے ہو گیا۔

سرکاری گندم حاصل کرنے والی فعال فلار ملز نجی ذخائر سے بھی سرکاری قیمت پر آٹا فراہم کرتی رہیں گی جبکہ گندم کے حصول کیلئے گزشتہ تین ماہ کی فعالیت کی شرط برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ پنجاب سیف انور جپہ کی فلار مل مالکان سے اہم ملاقات میں گندم اور آٹے کی سپلائی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر فلار ملز کی تین ماہ کی فعالیت کی شرط کو ایک ماہ کرنے کی تجویز مسترد کر دی گئی اور موجودہ پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

سیف انور جپہ نے کہا کہ ان کا کام پالیسی بنانا نہیں بلکہ حکومت کی وضع کردہ پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے، جس پر ہر صورت عمل ہو گا، کون سی فلار مل گندم فروخت کر رہی ہے، کم پسائی کر رہی ہے یا بوگس ڈیٹا فراہم کر رہی ہے؟ محکمہ فوڈ کو سب معلوم ہے۔

ڈی جی فوڈ کا کہنا تھا کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی فلار ملز کو اصلاح کا موقع دیا جا رہا ہے، تاہم عوامی مفاد میں تعاون نہ کرنے والوں کا بلاامتیاز احتساب کیا جائے گا۔

دوسری جانب فلار مل مالکان نے مؤقف اختیار کیا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 5 ہزار 500 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے، ایسے میں نجی ذخائر سے سرکاری نرخوں پر آٹا فراہم کرنا مشکل ہو رہا ہے، فلار ملز کے گروپ لیڈر عاصم رضا نے کہا کہ ملک میں گندم کا شارٹ فال موجود ہے، حکومت فوری طور پر مزید 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرے، ملاقات میں 15 کلو نجی آٹے کے تھیلے کی قیمت مقرر کرنے کی تجویز کو بھی ناقابل عمل قرار دیا گیا اور موجودہ سپلائی نظام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ادھر پنجاب میں سرکاری گندم کے اجراء کی نئی پالیسی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق فلار ملز کی تین ماہ کی فعالیت کی شرط کو باضابطہ پالیسی کا حصہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے، پنجاب حکومت نے سرکاری گندم کی قیمت 3 ہزار 800 روپے سے بڑھا کر 4 ہزار 500 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب کابینہ نے نئی قیمت سے متعلق سرکولیشن سمری بھی منظور کر لی ہے جبکہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جلد متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے