اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی جانچ پڑتال، کاروباری اداروں کو نوٹسز

21 Oct 2026
21 Oct 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی جانچ پڑتال اور ٹیکس قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ای آئی ایم ایس سے منسلک نہ ہونے والے 250 کاروباری اداروں کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

ترجمان پی آر اے کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگیوں میں بے ضابطگیوں اور ٹیکس قوانین کی خلاف ورزیوں پر 30 کاروباری آپریٹرز کو جرمانے بھی عائد کیے گئے، جبکہ 50 سے زائد نئے کاروباروں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی۔

ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا اور راولپنڈی میں کی گئیں، کاروباری اداروں کیلئے ای آئی ایم ایس کے ذریعے فروخت کا درست ریکارڈ مرتب کرنا اور ٹیکس قوانین کی پابندی کرنا لازم ہے۔

پی آر اے کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری اور ڈیجیٹل ریکارڈ میں ردوبدل کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، ای آئی ایم ایس کے مؤثر استعمال سے ممکنہ بے ضابطگیوں کی روک تھام اور ٹیکس نیٹ میں اضافے میں مدد مل رہی ہے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ رسیدوں کی تصدیق کیلئے پی آر اے سہولت ایپ استعمال کریں، جبکہ غیر تصدیق شدہ رسید جاری کرنے یا ڈیجیٹل ادائیگی سے انکار کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شکایت درج کروائیں۔

ترجمان کے مطابق صوبے میں ٹیکس نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا دائرہ وسیع کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے