اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرکاری ریٹ لسٹ نظرانداز، سبزیاں مقررہ نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت

02 Oct 2026
02 Oct 2026

(لاہور نیوز) سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق 4 سبزیوں کے نرخ میں اضافہ کردیا گیا، تاہم بیشتر سبزیاں مقررہ سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہونے لگیں۔

سبزی منڈیوں، پوش علاقوں اور گلی محلوں میں سبزیوں کے الگ الگ نرخ وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹ اور پرچون بازار میں سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق برقرار ہے۔

پیاز کا سرکاری نرخ 175 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ درجہ اول خشک پیاز پرچون بازاروں میں 200 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔

ٹماٹر کی سرکاری قیمت 5 روپے اضافے کے بعد 165 روپے فی کلو مقرر کی گئی، تاہم درجہ اول ٹماٹر 200 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔

لہسن ہرنائی کا سرکاری نرخ 315 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ درجہ اول چائنہ لہسن 450 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے۔ ادرک تھائی لینڈ کی سرکاری قیمت 380 روپے مقرر کی گئی، تاہم بازار میں ادرک 480 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔

لیموں کا سرکاری نرخ 110 روپے فی کلو ہے، مگر پرچون مارکیٹ میں 220 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔ سبز مرچ کی سرکاری قیمت 130 روپے کے مقابلے میں بازار میں 200 روپے فی کلو تک وصول کیے جارہے ہیں۔

دیسی ٹینڈے کا سرکاری نرخ 10 روپے اضافے کے بعد 200 روپے فی کلو مقرر کیا گیا، جبکہ مارکیٹ میں 300 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔

آلو کی سرکاری قیمت 30 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر درجہ اول آلو 50 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔ شملہ مرچ کا سرکاری نرخ 270 روپے کے مقابلے میں درجہ اول شملہ مرچ 360 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔

کھیرا سرکاری نرخ 80 روپے کے مقابلے میں 140 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے، جبکہ بند گوبھی 150 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 200 روپے تک فروخت کی جارہی ہے۔

پھول گوبھی کی سرکاری قیمت 180 روپے مقرر ہے، تاہم پرچون بازاروں میں 250 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔ پھلیاں 100 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 200 روپے تک پہنچ گئیں۔

بینگن کا سرکاری نرخ 80 روپے ہے، جبکہ بازار میں 140 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔ بھنڈی 190 روپے کے سرکاری نرخ کے مقابلے میں 270 روپے تک فروخت کی جارہی ہے۔

گاجر کی سرکاری قیمت 160 روپے کے مقابلے میں پرچون بازاروں میں 190 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔ گھیا کدو کا سرکاری نرخ 160 روپے جبکہ بازار میں قیمت 220 روپے تک ہے۔

گھیا توری کا نرخ 10 روپے اضافے کے بعد 120 روپے فی کلو مقرر کیا گیا، تاہم پرچون بازار میں 160 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔

میتھی کی سرکاری قیمت 10 روپے اضافے کے بعد 280 روپے فی کلو مقرر کی گئی، جبکہ مارکیٹ میں میتھی 400 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے