اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ڈیجیٹل اثاثہ جات پر شریعہ ایڈوائزری بورڈ قائم کر رہے ہیں: بلال بن ثاقب

10 Sep 2026
10 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیر مملکت برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اثاثہ جات پر مفتی اعظم پاکستان کو اعتماد میں لیا ہے۔

 

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں پر شریعہ ایڈوائزری بورڈ قائم کر رہے ہیں، ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کے لین دین میں شریعہ ایڈوائزری بورڈ سے رہنمائی لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مفتی اعظم پاکستان سے ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کی لین دین میں رہنمائی حاصل کررہے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ڈیجیٹل ترسیلات زر کے ذریعے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی لاگت ایک فیصد کم ہوگی، ڈیجیٹل ترسیلات زر کی موجودہ لاگت 6.5 فیصد ہے، اسے ایک فیصد کم کیا جائے گا۔

بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ترسیلات زر کی لاگت کم ہونے سے 41 کروڑ ڈالر کی بچت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے 6 ماہ میں غیر معمولی بہترین کارکردگی دکھائی، پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کے 4 کروڑ صارفین کی گنجائش ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے