07 Sep 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں پولٹری مصنوعات کے نرخ برقرار ہیں۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 483 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ صافی گوشت 540 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، زندہ برائلر کی فارم گیٹ قیمت 305 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 319 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 333 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب انڈوں کے دام بھی برقرار ہیں، انڈوں کی قیمت 241 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 110 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔
