02 Sep 2026
(لاہور نیوز) پاکستان اور عالمی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی و مقامی منڈیوں میں مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 11300 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 54 ہزار 036 روپے پرآگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9688 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 270 روپے گرکر 6 ہزار 859 روپے پر آگئی ہے، دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 113 ڈالر گر کر 4315 ڈالر پر آ گیا ہے۔
